• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر آباد شفاف، ڈسکہ میں دھاندلی، یہ منطق عجب ہے، شہبازگل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی ہوئی ہے، ایسے کہنے والوں کی عجب منطق ہے۔

شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیلبری کوئین جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان  کی منطق عجب ہے یہ وزیر آباد کے الیکشن کو شفاف اور ڈسکہ کے انتخاب کو دھاندلی قرار دے رہے ہیں۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جہاں جیتیں وہاں نواز شریف کے بیانیے کی فتح جہاں ہار جائیں دھاندلی کا رونا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے یہ ووٹ کو عزت دیں اور نتائج قبول کریں۔

تازہ ترین