• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، حولدار شہید


شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے حولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


مارے گئے دہشت گردوں میں ایک کمانڈر رحمت عرف خالد ہے، جو آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رحمت سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جبکہ وہ بھتہ، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

تازہ ترین