• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں شکست، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کابینہ سے باہر

نوشہرہ میں شکست، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کابینہ سے باہر 


پشاور (این این آئی ٹی وی رپورٹ)نوشہر کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی شکست پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے ساتھ تعاون کرنے پر وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی کو صوبائی کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔ 

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کرنے پر وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ محمود خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پی کے 63 الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار کی مدد کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔

تازہ ترین