• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی سات وکٹ سے ہرا دیا

کراچی(عبدالماجدبھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سکس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے سابق چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی سات وکٹ سے شکست دے دی۔کوئٹہ کی بیٹنگ لائن ،بیٹنگ کے لئے سازگار پچ پر بری طرح ناکام رہی۔کراچی نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی حریف ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔کوئٹہ گذشتہ سال پانچویں نمبر پر آئی تھی۔کراچی نے ہدف 13.5اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔محمد نبی 30اور کولن انگرم 17رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں 122رنز کے ہدف کے تعاقب میںشرجیل خان چار رنز بناکر آوٹ ہوئے۔جو کلارک نے23گیندوں پر 46رنز بنائے اس سے قبل انہوں نے چار کیچ بھی لئے تھے انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں اپنی اننگز کا 22 رن لے کر بابر نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کامران اکمل نے اب تک 56 میچز میں 1537 رنز بنائے ہیں۔کوئٹہ کیخلاف 24 رنز بنانے والے بابر اعظم نے 48 میچ میں 1540 رنز بنائے۔قبل ازیں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیایہ فیصلہ درست ثابت ہوگیا۔دس گیندیں پہلے پوری ٹیم121رنز بناکر آوٹ ہوگئی کوئی بیٹسمین نصف سنچری بنانے میں ناکام رہا۔

تازہ ترین