• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد نے لوٹی ایک لاکھ کی رقم دوران روپوشی استعمال کی


لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شریک ملزم شفقت بگا کے خلاف پولیس نے چالان جمع کروا دیا چالان دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 40گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے باقاعدہ ٹرائل تاریخ مقرر کرنے کے نوٹس جاری ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پیش کردہ حتمی چالان میں گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص کوبھی شامل کیا ہے، چالان کے مندرجات کے مطابق سانحے کے وقت موجود خاتون کے 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیاجبکہ متاثرہ خاتون نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی، دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کروائی گئی، متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا چالان کے مطابق عابد ملہی اور شفقت سے آلہ ضرب بھی برآمد کیا گیاپولیس نے شفقت سے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا ملزم عابد ملہی سے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایاگیاچالان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے عابد ملی اور شفت بگا کا موبائل فون بھی برآمد کیا عابد ملہی نے خاتون سے لوٹی 1 لاکھ سے زائد کی رقم اس وقت خرچ کی جب وہ روپوش تھاپولیس نے ملزم عابد ملہی سے خاتون کے سونے کے کڑے اور اے ٹی ایم بھی برآمد نہیں کروایاچالان کے مطابق شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کرلیا ہے اور دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ملزم شفقت عرف بگا کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی نے ریکارڈ کیا چالان میں چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ عابد ملہی نے تفتیشی کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا ملزمان نے بتایا جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی۔

تازہ ترین