کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری تر بیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے فائیو اے سائیڈ ہاکی میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیمپ میں14 کھلاڑی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کینیڈا نے امریکا کیساتھ دھوکا کیا اور پکڑا گیا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کی جانے والی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس اُن ممالک پر مشتمل ہوگی جن کے ساتھ اسرائیل خود کو محفوظ محسوس کرے۔
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کیریئر کے بارے میں اپنے سسر اسماعیل دربار کے تبصرے کے بعد شوہر زید دربار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
خیبرپختونخوا پولیس کےلیے نئی آپریشن گاڑیاں خریدی جائیں گی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 'ماسٹر پلان' موجود ہے، غزہ کی تعمیر نو عرب اور بین الاقوامی شراکت داروں پر مشتمل ایک شفاف اور علاقائی حمایت یافتہ عمل کے ذریعے کی جائے گی.
پنجاب میں 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحے کے از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
گوادر کے قریب 4 بروڈز وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے، پولیس نے متحرک گینگز کی گرفتاری کی ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس نئی مغربی پابندیوں کا جائزہ لے رہا ہے اور اپنے مفادات کے مطابق کام کرے گا۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور شروع ہو گیا۔
حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔
کراچی کی مرکزی شاہراہیں اور پیدل چلنے والے راستوں کی دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیر صدارت اجلاس میں جامعات کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے تمام ضروری انتظامات کا جائزہ لیں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔