• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے مسائل کےحل کیلئے افسران دلجوئی سے کام کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور ( جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر پشاور کپٹن ( ر )خالد محمود نے کہا ہے کہ صوبے کے دارالخلافہ پشاور کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے افسران پوری تندہی اور دلجوئی کے ساتھ کام کریں۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے اقدامات سرکاری جائیداوں کو آن لائن سسٹم پر منتقل کرنا صوبے کے پہلے کثیرالمنزلہ کار پارکنگ پلازہ کی تعمیر اور ہنگامی حالات میں فائر بریگیڈ کی خدمات قابل تحسین ہے۔ مستقبل میں سٹی گورنمنٹ میوزیم کی تعمیر تاریخی منصوبہ ہوگا جس سے عوام کو سابقہ میونسپل کارپوریشن اور مختلف اداوا ر میں بلدیہ پشاور کی خدمات سے آگاہی حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے دو رہ کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاںشفیق الرحمان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اثاثہ جات ٗ مسافراڈوںٗ فائر بریگیڈ ٗ سٹی وال ٗمیونسپل انٹرکالجز میںطلبہ کو دی جانے والی تعلیم ٗ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ووکیشنل سنٹر میں خواتین کو کڑھائی سلائی سکھانے سمیت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے جائیدادوں کو آن لائن سسٹم پر منتقل کرنے ٗجاری منصوبوںاور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پشاورکپٹن ( ر )خالد محمود نے تاکید کی کہ عوامی فلاح وبہبود سے متعلق اقدامات کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کیاجائے اور اپنے فرائض میں بہتری لانے کیلئے پوری لگن اور دلجوئی کے ساتھ کام کیاجائے انہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میوزیم کی تعمیر اور دیگر اہم منصوبوں کیلئے ہمہ وقت انکے ساتھ رابطہ کیاجائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی خدمات کوبہتر بنانے کیلئے جب بھی ان سے رابطہ کیاجائیگا تو وہ انکی جانب سے فوری اور بھر پور اور بروقت رسپانس ملے گا ۔انہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ گرورمنٹ کے جائیداوں کو آن لائن سسٹم پر منتقل ہونے کے منصوبے پر دلچسپی ظاہر کی اور سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا تاریخی منصوبہ قرا ردیا اور کہاکہ دیگر محکمے کے جائیداوں کیلئے بھی آن لائن سسٹم پر منتقل ہونے کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ کوارڈنیشن اور مدد کی تاکید کی اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔
تازہ ترین