• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل کی سیکیورٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کے بیانات قلمبند

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں سیکیورٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق کمرے میں سانپ سب سے پہلے کمرے سے باہر تعینات ڈی ایس پی نے دیکھا، جبکہ تین سے چار اہلکاروں نے بھی حلیم عادل کے کمرے میں مردہ سانپ دیکھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ حلیم عادل کے کمرے میں ایک کرسی، ٹیبل، الماری اور بیڈ تھا، ملنے والے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد کمرے میں جانے کی اجازت دی گئی، ملنے کیلئے آئے تمام افراد کو طلب کیا گیا مگر انہوں نے بیان قلمبند نہیں کرائے۔

تازہ ترین