• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریزائیڈنگ افسر کے ویڈیو بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا


وزیر آباد کے ضمنی انتخاب میں پکڑے گئے پریزائیڈنگ افسر کے ویڈیو بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ وضاحتی بیان میں پس پردہ، اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا۔

پریزائیڈنگ افسر کو لقمے ملتے رہے کہ کیا کہنا ہے؟ مبینہ طور پر ووٹوں کا تھیلا لے کر فرار کے دوران پکڑے گئے پریزائڈنگ افسر نے اپنا نام لیاقت علی بُھٹہ بتایا۔

پریزائیڈنگ افسر نے دھاندلی کا الزام رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھیں مسلح افراد نے اغوا کرکے تھیلا چھین لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، سڑکوں پر گھمایا، اب بھی جان کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

الیکشن کی  رات 23 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ مبینہ طور پر غائب رہا، جو صبح ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا تھا۔

تازہ ترین