• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ہدف پی ایس ایل کا بہترین ایمرجنگ پلیئر بننا ہے، محمد وسیم جونیئر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کی 3 وکٹیں اڑانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کی کہانی سامنے آگئی۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پہلا ہدف پی ایس ایل کا بہترین ایمرجنگ پلیئر بننا۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر  محمد وسیم جونیئر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں صرف ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے تھے، باقی حالات بہت مشکل تھے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے لئے پشاور آیا، اکیڈمی جوائن کی، کلب اور ڈسٹرکٹ کھیلا پھر پاکستان انڈر 19 میں آیا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ والد پہلے کرکٹ کی اجازت نہیں دیتے تھے مگر چچا نے میری مدد کی، کم عمری میں کرکٹ کی خاطر ہاسٹل میں رہا جو مشکل کام تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ میں رومان رئیس، سعید اجمل اور بوتھا سب سپورٹ کر رہے ہیں۔

محمد وسیم جونیئر نے یہ بھی کہا کہ پہلا ہدف پی ایس ایل کا بہترین ایمرجنگ پلیئر بننا، پھر پاکستان کے لئے کھیلنا ہے۔

تازہ ترین