• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

شارجہ میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ ماحولیات شارجہ نے کہا ہے کہ پرندوں اور سمندری حیات کو نقصان پہنچانے پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ جبکہ سمندری پتھروں اور مٹی کی منتقلی سے آبی حیات کو نقصان پر 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ 

محکمہ ماحولیات نے مزید کہا کہ قدرتی ذخائر کو نقصان پہنچانے پر بھی 10 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ آبی نباتات (پودوں) کو نقصان پہنچانے پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح مٹی، پانی یا قدرتی ذخائر کو آلودہ کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ 


محکمہ ماحولیات شارجہ نے کہا کہ اگر قوانین کی خلاف ورزی دوسری بار کی گئی تو جرمانہ دُگنا ہوگا۔

تازہ ترین