• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکال ذوالفقار کا ڈرامہ دوبارہ نشر کیے جانے پر رائیلٹی کا مطالبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارمیکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو ان کے دوبارہ نشر کیے جانے والے ڈراموں کیلئے ادائیگی (رائلٹی ) کی جانی چاہیے۔اپنے ایک پُرانے ڈرامے کو پھر سے نشرکیے جانے پر اداکار نے انسٹااسٹوریزمیں شکوہ کیا کہ اگر ہمیں بھی دوبارہ سے ادائیگی کی جائے تو زندگی میں دوسرا کام نہ کرنا پڑے۔اداکارنے انسٹا اسٹوریزمیں سال2015میں نجی ٹی وی پر نشرکیے جانے والے ڈرامہ ”دیار دل ” کودوبارہ نشر کیے جانے کی تصویر شیئرکی اور لکھا ” ٹی وی متعدد بار اس ڈرامے کو نشر کرچکا ہے ”۔میکال کی جانب سے اداکاروں کو دوبارہ نشر کیے جانے والے کام پررائلٹی ادا کرنے کے لیے تحریک کا مطالبہ کیا گیا۔سوشل ایشوز پربڑھ چڑھ کرآواز اٹھانے والے اداکار یاسرحسین نے میکال ذوالفقار کی حمایت کرتے ہوئے یہ بات کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔یاسر نے لکھا” شکر ہے کسی سینئر اداکار نے اس حوالے سے بات کی، میکال آپ چھا گئے”۔اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی ایک انٹرویو میں اداکاروں کو ادائِگیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 نجی چینلز پر ان کے65 ملین (ساڑھے 6 کروڑ ) روپے واجب الادا ہیں۔نعمان اعجاز کا کہنا تھا ”مجھے افسوس ہے لیکن ہم اداکار آج کل گدھوں کی طرح کام کررہے ہیں ”۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نشریاتی ادارے بروقت ادائیگیاں نہیں کرتے۔

تازہ ترین