• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا کا منگل سوتر مداحوں کی توجہ کا مرکز، قیمت جاننے کی جستجو

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں بزنس مین ویبھو ریکھیؤسے شادی کی ہے۔ یہ دیا مرزا اور ویبھو دونوں کی ہی دوسری شادی ہے۔ دیا مرزا نے بے حد کم لوگوں کی موجودگی میں ویبھو ریکھی کے ساتھ سات پھیرے لئے۔ اس دوران ان کی شادی کی تصویریں اور ویڈیو سرخیوں میں ہیں۔ لال رنگ کی ساڑی میں دیا مرزا کو دلہن بنے دیکھ کر ہر کوئی ان کا مداح ہوگیا۔ اب ان کی شادی کی تصویروں کے بعد ایک چیز ہے، جو سرخیوں میں بنی ہوئی ہے اور یہ ہے ان کا منگل سوتر۔حال ہی میں دیا مرزا کو ان کی شادی کے بعد پہلی بار ایئر پورٹ پر اسپاٹ کیا گیا، جہاں اداکارہ بلو کرتے میں نظر آئیں۔ اس دوران ہر کسی کی نظر ان کے خوبصورت سے منگل سوتر پر جاکر ٹکی۔ ویڈیو میں دیا مرزا، چھوٹا لیکن، بے حد شاندار اور مختلف منگل سوتر پہنے نظر آئیں، جس کی تعریف کرنے سے کوئی خود کو روک نہیں پا رہا تھا۔ وہیں دیا مرزا نے اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کا یہ منگل سوتر نظر آرہا تھا۔دیا مرزا کے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ہر کوئی ان کے منگل سوتر کی تعریف کئے جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کئی لوگوں نے ان سے ان کے منگل سوتر کی قیمت تک پوچھ ڈالی۔ معلوم ہو کہ گزشتہ 15فروری کو ہی دیا مرزا نے ممبئی بیسڈ بزنس مین ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کی ہے۔ ان کی شادی میں ان کی فیملی اور قریبیوں کے علاوہ کچھ ہی لوگ شامل ہوئے تھے، جن میں بولی وڈ اداکارہ آدتیہ راو حیدری کا نام بھی شامل تھا۔

تازہ ترین