• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ پولیس میں ایکوالٹی ایشوز پر آزاد ریویو کی ضرورت ہے، حمزہ یوسف

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش جسٹس سیکرٹری حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی پولیس میں ایکوالٹی کے ایشوز پر ترجیحی بنیادوں پر ایک آزادانہ ریویو کی ضرورت ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کی سابق لارڈ ایڈووکیٹ ایلش انجوالینی کی اس سخت رپورٹ پر بات کررہے تھے جس میں انجوالینی نے پولیس میں امتیازی سلوک، کسی بھی قسم کے ارادی یا غیرارادی تعصب، تفتیش، شکایات کو ہینڈل کرنے اور مس کنڈکٹ پر سخت تنقید کی تھی۔ حمزہ یوسف نے اسکاٹش پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ رپورٹ میں پیش کئے گئے معاملات خاصے اہم ہیں، میں اس سلسلہ میں چیف کانسٹیبل سے بات کرتا رہتا ہوں۔ نسلی اقلیتوں کے پولیس آفیسرز کی تنظیم لیمپر بھی چیف کانسٹیبل سے رابطے میں رہتی ہے لیکن ایلش انجوالینی کی رپورٹ میں معاملات کو جس طرح پیش کیا گیا ہے ان پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ریویو کرنا پولیس کا کام ہے اور ہم سب اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ پولیس کسی بھی معاملہ میں امتیازی رویہ اختیار نہ کرے۔ اس سلسلہ میں مجھے پولیس کے چیف کانسٹیبل اور پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن کے رسپانس سے بہت خوشی ہوئی ہے۔ پولیس چیف ابان لونگٹن کہہ چکے ہیں کہ پولیس میں کسی بھی طرح کی نسل پرستی اور تعصب قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جس کو وہ کسی طور پر بھی برداشت نہیں کریں گے اور اس بارے میں تحقیقات کیلئے ایک آزاد کمیشن بنائیں گے۔

تازہ ترین