• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

واشنگٹن (جنگ نیوز )دنیا بھر میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تاہم برطانیہ اور امریکا میں تیسری لہر کے خطرات اب بھی منڈلارہے ہیں اور فائوچی نے انتباہ کیا ہے کہ امریکیوں کو 2022میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔ ادھر برطانیہ میں ایک ہی روز میں کورونا سے 215 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 9 ہزار 834 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 11 کروڑ 18 لاکھ سے زائد ہیں۔بھارت میں بھی کورونا سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے اور ایک ہی روز میں 72 افراد لقمہ اجل بنے۔امریکا میں 278 جبکہ اٹلی میں 232 کیس سامنے آئے ہیں۔
تازہ ترین