• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مزید 16 اموات، 1160 نئے کیسز رپورٹ، 3 ماہ کے دوران ایک دن میں مرنے والوں کی سب سے کم تعداد

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، این این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے، 1160؍ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے آج ہونے والی نئی اموات کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 12617؍ ہوگئی، اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 24226؍ ہے جبکہ 535491؍ مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی، مزید ایک مریض جاں بحق، اور225 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 2.3 فیصد پر آگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32313ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 87لاکھ 18ہزار 555ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار160 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی ہے۔سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار819، بلوچستان میں 18 ہزار 988، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار43، اسلام آباد میں 43 ہزار 485، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 951 ہے۔

تازہ ترین