• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کیلئے انسانی جانوں سے کھیلنا قبول نہیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے راستے بند ہونے کی وجہ سے اسامہ کی موت پر انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے سب کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کیلئے انسانی جانوں سے کھیلنا قبول نہیں، شہر کی تمام شاہراوں پر ٹریفک کی روانی فوری بحال کی جائے یا پی ایس ایل کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیا جائے،یہ شہر مزیدکسی اسامہ کی موت کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکمرانوں کے ہر جائز ناجائز اقدام کو سر جھکاکر قبول کرتے رہے تو کل ہم میں سے ہمارے خاندان میں سے کوئی ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین