سرگودھا (ٹی وی رپورٹ، ایجنسیاں) سرگودھا میں وکلاء آپے سے باہر ہوگئے۔ ایڈیشنل سیشن جج کے عدالتی عملے کو زبردستی باہر نکال کرکورٹ روم کو تالے لگا دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ڈی ایس پی اور وکلاء کے جھگڑے میں تحقیقات کے بعد وکلاء کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا کی عدالت سے وکیل کی ڈی ایس پی بھلوال کیخلاف دی گئی درخواست خارج ہونے پروکلا کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ضلع کچہری میں وکیل بپھرگئے اور احتجاج کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کا گھیرا کر لیا۔ جج کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احاطہ عدالت میں کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے۔