• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معروف ماڈل،  ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ اریبہ حبیب کا آئٹم نمبر سانگ سے متعلق کہنا ہے کہ ’آئٹم نمبر‘ نام ہی غلط ہے اور یہ پاکستان جیسے مسلم ملک کے لیے بنا ہی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 1.5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے ایک انٹرویو میں آئٹم نمبر سانگز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ آئٹم سانگز بھارت جیسے ملک میں ہی بننا شروع ہوئے ہیں اور یہ بھارتی عوام کے لیے ہی بنے ہیں، اُنہیں فلموں میں مسالا چاہیے ہوتا ہے، ڈانس، میوزک اور ڈرامہ بھارتیوں کی روایت میں شامل ہے۔‘


اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ ’کیوں کہ ہم مسلمان ہیں اسی لیے ہم ایسی چیزیں پسند نہیں کرتے، ہم اسے برا سمجھتے ہیں، ہمارے 90 فیصد ڈرامہ شائقین مڈل کلاس ہیں جنہیں یہ سب پسند نہیں آتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ ہماری آڈیئنس جب شام میں اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ہیں اور آپ اُنہیں آئٹم نمبر دکھائیں، آئٹم نمبر غلط بھی ہو تو وہ اس چیز کو قبول نہیں کرتے۔‘ 

تازہ ترین