• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ڈاکٹر تشدد کیس میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے:عامر کریم

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)سرگودھا ڈاکٹر تشدد کیس میں غریب ملازمین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ذمہ داران کیخلاف کاروائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ صوبہ بھر میں پھیلا دیں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے عہدیداران میاں عامر کریم ، حاجی محمد اسماعیل طیب ، عبدالغفار قریشی و دیگر نے پریس کانفرنس کے موقع پر کیا انھوں نے کہاکہ انتظامیہ نے پرتشدد واقعات پر کان نہ دھرے اور بے بنیاد مقدمہ خارج نہ کیا تو ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کے خاتمہ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرکے سرگودھا ہسپتال میں پیش آنیوالے واقعہ میں پنجاب پیرامیڈیکس الائنس کے صوبائی صدر ملک یوسف اعوان پر درج کی جانیوالی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بے بنیاد مقدمہ خارج نہ ہوا تو قائدین کی ہدایات پر صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں احتجاجی مہم چلانے پر مجبور ہوں گے اس موقع پر اُن کے ہمراہ محمد خبیب ، مسرت عباس مستوئی ، محمد احسان وڈانی ، محمد افضل ، لعل خان کھوسہ ، امجد وحید کاکڑ ، نصراللہ قریشی و دیگر شریک تھے ۔ 
تازہ ترین