• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال گیڈوٹ نے ونڈر وومین سے قبل اداکاری چھوڑنے کے دنوں کی تصویر شیئر کردی

اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے انکی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ اداکاری چھوڑنے کا سوچ رہی تھیں، جس کے فوری بعد انھیں ڈی سی ایکسٹینڈٹ یونیورس کی ونڈر وومن میں کاسٹ کرلیا گیا، اور پھر اس فلم نے انکی قسمت ہی بدل کر رکھ دی۔

منگل کو گال گیڈوٹ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جو کہ بیٹ مین بمقابلہ سپرمین، ڈان آف جسٹس کے لیے کیمرہ ٹیسٹ کے موقع پر لیا گیا۔ 

یہ تصویر ڈائریکٹر زیک اسنائیڈر نے لی تھی اور پہلی بار یہ پیر کو وینیٹی فیئر میں بطور پروفائل شائع ہوئی۔ 

اپنے کیپشن میں گال گیڈوٹ نے تحریر کیا کہ یہ تصویر زیک اسنائیڈر نے اس دن کیھنچی جس دن میں نے بیٹ مین ورسز سپرمین ود بین کے لیے کیمرہ ٹیسٹ کیا۔

گال نے لکھا کہ میں تل ابیب میں ایک فلم کی شوٹنگ کے تیس گھنٹے بعد لاس اینجلس پہنچی تھی۔  لیکن میں ونڈر وومین کا کردار کرنا چاہتی تھی اسلیے اس ٹرپ کی اہمیت تھی۔ 


میں ہمیشہ زیک کی مشکور رہونگی کہ انھوں نے مجھے کاسٹ کیا اور بھروسہ کیا کہ میں ڈیانا کے کردار میں جان ڈال دونگی۔ جب یہ تصویر لی گئی تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ مستقبل میں کیا ہوگا، اور اب اسے دیکھ کر میں ماضی میں کھو جاتی ہوں، اس سے یہ ثابت ہوا کہ ہر چیز کسی نہ کسی وجہ سے ہوتی ہے، میں اداکاری چھوڑنے کے قریب تھی کہ سب کچھ ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ گال نے  ونڈر وومین کے علاوہ فاسٹ اینڈ فیوریس میں کام کیا جبکہ انھوں نے تین فلموں میں ونڈر وومن کا کردار ادا کیا اور اب 18 مارچ کو وہ اسنائیڈر کی چار گھنٹوں کی اسٹریمنگ فلم جسٹس لیگ میں نظر آئیں گی۔

تازہ ترین