• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں 30 سے زائد بن بلائے مہمانوں نے شرکت کی، یاسر حسین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شادی میں 30 سے زائد بن بلائے مہمانوں نےشرکت کی جن میں ایک اداکارہ بھی شامل تھیں۔نجی چینل کےایک شو میںیاسر حسین نےانٹرویو کے دوران اُن کی شادی میں سے متعلق سوال کہ کیا بن بلائے مہمان بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے؟۔جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے بتایا کہ میں نے یہ طے کیا تھا کہ جو قریبی اور شہر میں رہنے والے لوگ ہیں، بس انہیں ہی شادی میں مدعو کیا جائے۔’میں نے جو فہرست بنائی اُس میں 170 لوگ تھے مگر تقریب میں 200 سے زائد لوگ شریک ہوئے‘۔سوال اضافی یا بن بلائے لوگوں میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کوئی شخصیت بھی موجود تھی۔ یاسر حسین نے زور دار قہقہ لگایا اور بتایا کہ ہاں ایک اداکارہ تھیں، جنہوں نے بن بلائے تقریب میں شرکت کی اور اُن کی تصویریں بھی بہت زیادہ بنیں‘۔یاسر حسین نے بتایا کہ بن بلائے لوگوں کی تعداد ویسے تو 30 سے زائد تھی جن کو میں جانتا ہوں، اُن میں اداکارہ نوشین شاہ بھی شامل تھیں۔یاسر حسین نے شو کے دوران کئی بار میزبان سے موضوع تبدیل کرنے کا کہا اور پھر آخر میں بولا کہ ’نوشین بہت اچھی خاتون ہیں اور میں ذاتی طور پر اُن کے اسٹائل و کام کو پسند کرتا ہوں’۔یاسر حسین نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی عادت کے مطابق زیادہ مہمانوں کا کھانا بنوایا تھا، اسی وجہ سے اضافی مہمانوں کی آمد کے باوجود کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 2019 دسمبر میں ہوئی تھی، جس کا سوشل میڈیا پر خاصہ چرچا رہا تھا۔

تازہ ترین