• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی کی اطلاع پر تعطیلات پر بکنگ کیلئے رش

لندن(پی اے ) وزیر اعظم کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد تعطیلات گزارنے کیلئے فضائی سفر کی بکنگ کیلئے رش لگ گیا ہے، ایئر لائنز کاکہناہے کہ بڑی تعداد میں لوگ بکنگ کرانے کیلئے رجوع کررہے ہیں،وزیر اعظم بورس جانسن نے کہاتھا کہ عالمی ٹریول ٹاسک فورس رپورٹ پیش کرے گی کہ 12 اپریل کو بین الاقوامی سفر کس طرح بحال کیاجاسکتاہے جس کے بعد حکومت غیرملکی سفر پر پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گی تاہم ایسا 17مئی سے پہلے نہیں ہوسکتا۔برطانیہ کے سب سے بڑے ہالی آپریٹر Tuiکاکہناہے کہ رات بکنگ کرانے والوں کی تعداد میں 500فیصد اضافہ ہوگیاہے ،لوگ یونان، اسپین اور ترکی کے سفر کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں،حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ غیرملکی سفر شروع کرنے کی تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے Tui نے کہاہے کہ 17 مئی سے جون کے آخر تک کی تاریخوں کی بکنگ کرانے والے کسی فیس کے بغیر اپنی بکنگ کی تاریخ تبدیل کراسکیں گے ،Tui برطانیہ اور آئرلینڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو فلنتھم نے حکومت کے فیصلے کو حوصلہ افزا قرار دیاہے۔حکومت نے انگلینڈ میں دکانیں اور جمز اپریل میں دوبارہ کھولنے کاعندیہ دیاہے ،ایلن فرنچ کےچیف ایگزیکٹوتھومس کاک کاکہناہے کہ ان کی ویب سائیٹ سرچ کرنے والوں کی شرح میں 100فیصد اضافہ ہوگیاہے، انھوں نے بتایا کہ یونان، قبرص، میکسیکو اور ڈومنکن ری پبلک جانے کے خواہاں لوگوں کی اکثریت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی ہم مزید تفصیلات کاانتظار کررہے ہیں۔ایزی جیٹ نے عام پروازوں کی بکنگ میں 337فیصد اور تعطیلات منانے کیلئے ایلی کانٹے، مالاگا، پالمو،فارو اورکریٹ جانے کے خواہاں لوگوں کی شرح میں 630 فیصد اضافہ ہونے کادعویٰ کیاہے۔ایزی جیٹ کے چیف ایگزیکٹو جوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کے اعلان نے ان کے برطانیہ کے مسافروں کے اعتماد میں بہت اضافہ کیا ہے۔لگژری ٹریول ایجنسی نیٹ ورک ڈیزائنر ٹریول کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر ایمنڈا ماتھیوز کے ان کی فرم سے معلومات حاصل کرنے والوں کی شرح دگنی ہوگئی ہے جبکہ بہت سے لوگ مارچ،اپریل،مئی اورجون میں بکنگ کرانے کیلئے بھی رابطہ کررہے ہیں لیکن کیونکہ پروازیں شروع کرنے کے بارے میں کوئی تاریخ ابھی تک نہیں دی گئی ہے اس لئے نہیں کہاجاسکتا کہ یہ لوگ سفر کربھی سکیں گے یا نہیں؟۔ریٹیل ایکسپرٹ کیٹ ہارڈ کاسل نے کہا کہ اعلان میں ایسٹر کا کوئی ذکر نہیں ہے جبکہ ایسٹر کے موقع پر لوگ زیادہ سفر کرتے ہیں اس طرح ایئرلائنز ایسٹر کی بکنگ نہیں کرسکیں گے یہ ایک بڑا نقصان ہوگا۔ہارڈ کاسل نے بتایا کہ انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے بتایاتھا کہ گزشتہ 12 ماہ بکنگ کی منسوخی ،ریفنڈز اورپروازیں شروع ہونے کی ممکنہ تاریخوں کے بارے میں معلومات میں گزر گئے لیکن اس دوران کوئی بکنگ نہیں کرائی گئی میں سمجھتی ہوں کہ اب ہر ایک جلد ی میں ہےانٹر کانٹی ننٹل ہوٹلز جو کرائون پلازا اور ہالی ڈے ان کے بھی مالک ہیں کا کہناہے کہ اس سال کے آخر تک انڈسٹری کی بحالی کی امید کی جاسکتی ہے تاہم اس کاانحصار ویکسین لگائے جانے پر ہوگا ،انھوں نے کہا کہ جن بہت سے چیلنجز کے ساتھ 2021 کا آغاز ہوا تھا وہ اب بھی موجود ہیں ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹو کیتھ بار کا کہناہے کہ کورونا کے سبب انڈسٹری کی بندش سے ادارے کو 260ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرناپڑاہے۔

تازہ ترین