• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق طفیل اور مختار طفیل کے والد طفیل حسین کورونا سے انتقال کرگئے

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)مشتاق طفیل اور مختار طفیل کے والد الحاج طفیل حسین80سال کی عمر میں کورونا وائرس کے سبب شیفلڈ ہسپتال میں وفات پاگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی اور لواحقین کی موجودگی میں سپردِ خاک کیا گیا،مرحوم شفیلڈ میں پہلے مسلمان حلال گوشت بنانے والے (بوچر )تھے،وہ جیلوں میں مسلم قیدیوں اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے 70 کی دہائی میں حلال گوشت فراہم کرتے تھے،انہوں نے 60 برس کمیونٹی کی خدمت کی۔ کمیونٹی رہنماؤں ،لارڈ نذیر احمد،برسٹر عابد حسین، سیدفیاض حسین شاہ،شفقت محمود مرزا،صغرہ بیگم، قاری محمد اسماعیل،وحید اختر، چوہدری کرامت حسین،حاجی محمد یعقوب،چوہدری محمد ظہور،کونسلر عبدالقیوم خان،حاجی غلام نبی،چوہدری محمد علی،عفت حمید،mbeچوہدری محمد یاسین ،مصباح حسینMBE,حاجی محمد نذیرOBEمحمد کمال احمد،اقبال احمد، علی،الحاج شبیر مغل،ملک محمد صادق،سابق وزیر شاھدملک،سابق کونسلر معروف حسین،چوہدری محمد قاسم،ماجد نزیر چوہدری،ارشد رچیال،مولانا اسلم ذاھد،منیر احمد قاضی،محمد منیر مغل،ساجد محمود،ماسٹر محمد بشیر،مبین چوہدری،سابق کونسلر سبرار حسین،پرویز یوسف، سیدسعید احمد،ڈاکٹر شیخ،سارہ ارشاد،راجہ قربان حسین،عقیلہ محمد نے حاجی طفیل حسین کی وفات پر غم افسوس کا اظہار کیااور ان کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین
تازہ ترین