• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(پ ر)انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے ) نے ضیا المصطفیٰ اعوان کو آئندہ تین سال 2021۔2023 کے لئے دوبارہ صدر منتخب کرنے اعلان کیا ہے۔وہ قومی اور بین الاقوامی اکاؤنٹنسی میں پیشہ ورانہ قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ ساؤتھ ایشیاء فیڈریشن آف اکاؤنٹینٹس (ایس اے ایف اے) کے بھی 2020 تک صدر رہے ہیں،وہ اس وقت گورنمنٹل اینڈ پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ انٹرپرائزیز کمیٹی آف ساؤتھ ایشین فیڈریشن اکاؤنٹینٹس کے چیرمین ہیں،ان کا قومی معیشت کی نمو میں اکاؤنٹنٹس کے بارے میں کلئیر وژن ہے۔اس کے علاوہ عہدے داروں میں شہزاد احمد ملک نائب صدر، شاہام احمد سیکریٹری، اور اطہرسلیم خزانچی شامل ہیں،جبکہ نیشنل کونسل کے ارکان میں انیس الرحمٰن، خواجہ احرارالحسن، خالد محمود اور اویس یاسین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے نیشنل کونسل کے لئے جن کو نامزد کیا ہے ان میں محمد انورشیخ ایڈیشنل سیکریٹری کارپوریٹ فائنانس ڈویژن حکومت پاکستان، جمیل احمد ڈپٹی گورنر آف اسٹیٹ بنک آف پاکستان، سمیرا کے اسلم چیف فائنانشل انالیسٹ فائناس ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان اور محمد کامران شہزاد ڈپٹی چیف کاسٹ اکاؤنٹس افسر فائنانس ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان شامل ہیں۔

تازہ ترین