• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج بروز (بدھ) تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ کی گرفتاری کے 17 ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، سپریم کورٹ میں 10ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التوا ء رہی، عدالت عظمی نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ 20 ماہ کی تاخیر کرنے پر نیب کے کیسز میں ملزموں کو ریلیف دے چکی ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز کے نام پر ملزمان پیسے لیتے رہے، مشکوک ترسیلات تھیں، الیکشن کا ریکارڈ، 4 بے نامی کمپنیوں اور دیگر کا ریکارڈ اکٹھا کرنے میں وقت لگا۔

تازہ ترین