کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے سندھ میں تمام انتظامات مکمل ہیں، پولنگ تین مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ وہ منگل کوپولنگ اسٹیشن کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کا تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جارہا ہے، الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانے کیلئے جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ کرینگے 168 ارکان اسمبلی ہیں آئندہ ماہ تین مارچ کو صبح نو بجے سے شام پانچ تک سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہو گی۔