• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی چینلز پر سروسز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف رٹ، ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مختلف ٹی وی چینلز پر سروسز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر رٹ پر خیبر پختون خوا ریونیو اتھارٹی سے جواب مانگ لیا دو رکنی بینچ نے مخلتف ٹی وی چینلز کی جانب سے دائر رٹ درخواستوں کی سماعت کی دوران وکیل سعدفیاض ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ان کے موکلوں کو ایک نوٹس دیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک اشتہارات پر وصول ہونے والے سروسز ٹیکس کو کیپرا کے پاس جمع کریں حالانکہ یہ چینلز کراچی اور لاہور میں آپریٹ ہوتے ہیں اور صرف خیبرپختونخوا میں اپنی نشریات دکھاتے ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ چینلز پنجاب ریونیو اتھارٹی اور سندھ ریونیو بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جس کے اشتہارات سے متعلق بل بھی وہی سے جاری ہوتے ہیں چونکہ ایک سروس کیلئے دو ٹیکس وصول نہیں کئے جا سکتے اس لئے یہ ٹیکس وہاں وصول کیا جائے گا جہاں پر یہ چینل قائم ہیں اور جہاں سے وہ نشریات چلاتے ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے رٹ پر دوہری ٹیکس سے متعلق متعدد احکامات جاری کئے ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ مسئلہ اب بھی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں زیر سماعت ہے کہ ایا یہ ٹیکس کہاں وصول کیا جائے یہ ٹیکس وہاں وصول کئے جائیں جہاں یہ چینل چلایا جا رہا ہے یا جس صوبے سے اس کیلئے اشتہار جاری کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ائینی مسئلہ ہے اس لئے اس سٹیج پر درخواست گزاروں کو نوٹس نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ پہلے ہی دو مختلف جگہوں پر رجسٹرڈ ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیپرا نے جو رجسٹریشن کی ہے اس کا وہ اختیار نہیں رکھتے کیونکہ ان کے ادارے مختلف جگہوں پر پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہیں بعد ازاں عدالت نے کیپرا سے جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین