• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ پاوری گرل‘ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی؟

رات و رات انٹرنیٹ پر اپنے دلچسپ جملے ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ سے مشہور ہونے والی دنا نیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اب رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، انسٹا گرام اور فیس بُک پر آ ج کل پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہی انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے پاوری کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کر رہے ہیں جس سے اب کچھ افراد تنگ اور اُکتائے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

پوری دنیا کو پاوری کے نشے پر لگانے والی بلاگر دنا نیر مبین دن دگنی رات چگنی ترقی کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فامز سمیت حقیقی زندگی میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہے۔

دنا نیر مبین کو شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


جہاں دنا نیر مبین کے شوبز میں انٹری دینے کی افواہیں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں وہیں دنا نیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مختلف پوسٹس پر یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب وہ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

دنانیر کا انگریزی بولنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں میمز ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز بھی پاوری کر رہے ہیں۔

تازہ ترین