پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم پشاور زلمی میں شمیولیت اختیار کرنے پر انٹرنیٹ سینسیشن ’پارری گرل‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
17 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو پر کچھ ہی دنوں میں لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والی دنا نیر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دنا نیر کی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاید آفریدی کے ساتھ خوب تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنا نیر اور جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی آفیشل شرٹس پہنی ہوئی ہیں اور وہ گراؤنڈ میں موجود پی ایس ایل 6 میں کھیلے گئے پشاور زلمی کے پہلے میچ سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
وائرل تصویروں پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جاوید آفریدی کو دنا نیر کو پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بنانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جبکہ ’پاوری گرل‘ پر بھی خوب تنقید ہو رہی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب دنا نیر کو دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں جبکہ چند انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے کہ دنا نیر کو پی ایس ایل کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھیں پارٹی کر رہی تھیں۔
دنانیر کا انگریزی بولنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں میمز ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔