گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چند ماہ قبل لگنے والے کھجور کے قیمتی درختوں میں وائرس پھیلنے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہونے والے درجنوں درخت گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں درمیان سے ہی ٹوٹ گئے ہیں،سابق کمشنر نے کھجور کے درخت سندھ سے منگوائے تھے ، ایک درخت کی قیمت 15ہزار روپے تھی جو عدم توجہی اور وائس پھیلنے کے باعث خراب ہو رہے ہیں ادھر پی ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہزاد احمد نے بتایا کہ درختوں کی دیکھ بھال اور پانی فراہم کیا جاتا ہے مگر بیماری اور وائس پھیلنے سے درخت ایک درجن سے زیادہ ٹوٹ چکے ہیں۔