• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن چوری ہوگا تو گیس اور بجلی مہنگی ہوگی، شاہد خاقان عباسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر الیکشن چوری ہوگا تو گیس اور بجلی مہنگی ہوگی، مسلم لیگ ن 2018 میں چلتا ہوا پاکستان چھوڑ کرگئی۔ آج موجودہ حکومتنے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

ملک کی اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی وزیر اعظم منہ بھر کر جھوٹ بولتے ہیں۔

ووٹ کوعزت دینے کامقصد آئین کے تحت ملک چلانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب کورنگی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔

اس موقع اجتماع سے خطاب کرنے والے مقررین میں سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل، شاہ محمد شاہ،خواجہ طارق نذیر اور دیگر شامل تھے۔

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے کراچی میں امن بحال کیا۔

تازہ ترین