آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان: کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 64 ہلاکتیں


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 361 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 64 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 681 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 906 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 88 لاکھ 31 ہزار 892 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 23 ہزار 281 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 39 ہزار 888 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 57 ہزار 89 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 315 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 69 ہزار 474 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 308 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 490 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 58 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 901 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 494 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 10 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 22 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 296 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 955 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید