• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ پاکستان کی ہدایت کے مطابق یورپین دارالحکومت برسلز میں موجود سفارت خانہ پاکستان کی دوسری ورچوئل کھلی کچہری کل جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے منعقد ہوگی۔

اس موقع پر بیلجیم لکسمبرگ اور یورپین یونین کے لیے سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ اور سفارت خانے کے دیگر افسران بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم کمیونٹی کے افراد سے ان کے مسائل کے متعلق گفتگو کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومتی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائز مسائل کے حل اور سفارتی عملے کی ان مسائل کو سمجھنے میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے ان کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے کیوں کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ملاقاتیں بالمشافہ نہیں ہو سکتیں۔

اس لیے فی الحال یہ سلسلہ آن لائن جاری ہے۔ 

اس کھلی کچہری میں شرکت کے خواہشمند سفارت خانہ پاکستان برسلز کی ویب سائٹ سے اس میٹنگ کا لنک حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین