آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ترک اداکار بھی پی ایس ایل بخار میں مبتلا

تُرک ٹی وی سیریز ’ارطغرل غازی‘میں  عبدالرحمن غازی کا اہم کردار ادا کرنے والے جلال ال بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

جلال نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انشاءاللہ کراچی کنگز ہی جیتے گا۔

سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے دوران انہوں نے ’کراچی کنگز زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

سوشل میڈیا پر جلال کے وائرل کلپ میں انہیں کراچی کنگز کا ماسک پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید