ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب اسلام آباد سلیمان فاروقی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں وفاقی محتسب ملتان کے افسران کا مختلف علاقوں کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا جہاں آفیسرز مختلف علاقوں میں قائم صوبائی محتسب دفاتر میں عوامی شکایات سنیں گے ،شیڈول کے مطابق چوہدری عبداحمید ایڈوائزر انچارج 10اور 24 مئی کو خان پور میں شکایات سنیں گے، محتسب ملتان کے آفیسرایس ایم اطہر ایڈوائزرخانیوال میں 11 اور 25مئی کو قائم وفاقی محتسب کے دفتر میں عوامی شکایات کا جائز ہ لیں گے، مصدق محمد خان ایڈوائزر 12 اور 26 مئی کو بہاولپور جائیں گے عابد حسین نوتکانی 11 اور 25 مئی کوٹ ادو اور مظفرگڑھ جائیں گے کرنل (ر) سید باقر احسن 9 اور 23 مئی لودھراں میں عوامی شکایات سنیں گے۔