اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعرات کومنسٹر ز انکلیو میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پرانہوں نےکہاکہ منسٹر ز انکلیو میں موسم بہار کے حوالے سے بھرپور شجر کاری کی جائے گی۔ماحولیات میں بہتری کیلئے ایک نئے سمال سکیل پارک کی بھی منظوری دی گئی ہے۔سی ڈی اے پارک اور جاگنگ ٹریک بنائے گا۔ انکلیومیں غیر آباد جگہ کو پارک بنانےکیلئے بروئے کار لایا جائیگا۔ پرندوں کی افزائش اور پناہ گاہوں کیلئے پھل دار درخت لگائے جائینگے۔منسٹر ز انکلیو کو’’ برڈ زفرینڈلی‘‘ بنایا جائیگا۔پرندوں کی پناہ گاہوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔پارک کی تعمیر اور شجر کاری کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔