• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ کے غیر جانبدار ہونے کے شواہد نہیں ملے، فضل الرحمان

پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کے غیر جانبدار ہونے کے ثبوت نہیں ملے، این اے 45 کرم میں نتائج تبدیل ، نااہل امیدوارکوجتوایا گیا،دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کرتے ، پی ڈی ایم کا انتخابی اتحاد ہو بھی سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کہنا قبل ازوقت ہے، 26 مارچ کو قافلے اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالیہ انتخانات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے کہا جائے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے ، اس لئے ہم کہتے ہیں کہ 2018 الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کرتے ، الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور پھر دھاندلی زدہ الیکشن سے حکومت بنی ،ضمنی انتخابات کے دوران ضلع کرم اورڈسکہ میں دھاندلی کی گئی جو ناقابل قبول ہے، کرم میں جعلی ووٹ پکڑے گئے۔

تازہ ترین