عباس پور (نمائندہ جنگ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین امان اللہ خان کی موت کی خبر عباس پور میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے عہدیداران اور کارکنان دیوانہ وار غم سے نڈھال ہو گئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے عہدیداران سردار محمد ایوب ایڈووکیٹ، سردار محمد حیات خان کی قیادت میں عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں متعدد گاڑیوں کے جلوس میں راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گئے جہاں پر وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔