آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسلح افراد چرواہے سے تین بکریاں چھین کر لے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مسلح افراد چرواہے سے تین بکریاں چھین لے گئے،مزاحمت کرنے پر اسے زخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق موضع پنج کھوہ کا رہائشی ریاض حسین علاقہ میں اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ ایک کیری ڈبہ میں سوار تین مسلح افراد نے اترتے ہی گن پوائنٹ کے زور پر تین بکریاں مالیت70ہزار چھین کر گاڑی میں لوڈ کرلی،مزاحمت کرنے پرتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا،فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ریاض حسین کو قریبی ہسپتال سے طبی امداد دینے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید