• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ کرکٹ کو ترجیح دی ، کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر اکمل

قومی کرکٹر عمر اکمل کاکہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کرکٹ کو ترجیح دی ہے، کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمراکمل نے بتایا کہ بکیز کی آفر سے متعلق میں 10 فروری 2020 ء کومطلع کرنے گیا تھا، میں خود چیئرمین پی سی بی کو بتانے گیا تھا، مگر میری ان سے ملاقات نہ ہوسکی، اس لیےمطلع نہ کرسکا۔

عمر اکمل نے کہا کہ نچلی سطح پر اس لئے نہیں بتایا کہ انفارمیشن لیک نہ ہو جائے۔

واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر آج فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی کی معیاد 19فروری 2021کو پوری ہوچکی ہے ان کو 20فروری 2020ءکو اسپاٹ فکسنگ کی بروقت اطلاع نہ دینے پر معطل کرتے ہوئے 3 سال کی پابندی عائد کی تھی۔

تازہ ترین