• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی میگا سیلفی میں بالی ووڈ ستاروں کا جھرمٹ

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انڈین پرو میوزک لیگ کے موقع پر فلمی ستاروں پر مبنی ایک میگا سیلفی بنائی، جسے انھوں نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

میگا سیلفی میں رتیش دیش مکھ، شردھا کپور، گووندا، جینلیا ڈی سوزا، بوبی دیول، میکا سنگھ، راجکمار راؤ، کرن واہی اور جاوید علی سمیت بہت سی بالی ووڈ شخصیات موجود ہیں۔

سلو بھائی نے اپنے بگ باس 14 کی تکمیل کے بعد ہونے والے شو کے شرکا کے ساتھ یہ سیلفی بنائی۔ اس سیلفی میں صرف بالی ووڈ فلموں کے اسٹارز ہی نہیں بلکہ ٹیلی وژن  اور یہاں تک کہ اسپورٹس سے وابستہ سلیبریٹیز بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر سلمان خان نے کیمرا سنبھال رکھا تھا۔ جبکہ رتیش دیش مکھ انکی اہلیہ جینلیا ڈی سوزا، بوبی دیول، شردھا کپور، گووندا، میکا سنگھ، راجکمار راؤ، کرن واہی، جاوید علی، کرکٹر سریش رائنا آپس میں اس طرح ملکر کھڑے ہوئے کہ وہ کیمرے کے فریم میں آجائیں۔


اس موقع پر سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں تو ایک سیلفی بنتی ہے، دنیا کی بڑی میوزک لیگ یہاں پر ہے، چل میگا سیلفی لے لے رے۔ 

یاد رہے کہ سلمان خان اس شو کے برانڈ ایمبسڈر جبکہ کرن واہی اور ولوشا ڈیسوزا میزبانی کے فرائض انجام دہے رہے تھے۔

تازہ ترین