• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (پ ر) طلبہ وطالبات پودے لگا کر ملک سے ماحولیاتی آلودگی کوختم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی تعلیمی آفیسر مرزا ارشد بیگ نے ’’شجر کاری مہم‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نبی اکرمﷺ نے درخت لگانےکی بہت تاکید کی ہے۔ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے تمام صدر مدرسین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں میں گرین کارنر بنائیں اور25فروری تا 15مارچ تک شجر کاری مہم میں حصہ لے کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔اس موقع پر شمع عابدین، روبینہ رشید، ناہید کوثر،طارق علی،نیئر اور عاصم نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین