• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے طویل ترین قیدی کی 20 ماہ بعد ضمانت منظور

اسلام آباد (تبصرہ طارق بٹ) حمزہ شہباز، جنہیں لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی) نے ضمانت دی، اعلیٰ سطحی سیاسی شخصیات میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سب سے طویل قیدی رہے۔ پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماء نے 20 ماہ سے زائد حراست کے بعد ضمانت حاصل کرلی ہے۔ انہیں 11 جون 2019 کو منی لانڈرنگ کے مبینہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حمزہ ایک ایسے وقت میں ضمانت پر باہر آئے ہیں جب مریم نواز نے عملی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اقتدار سنبھال لیا ہے۔ وہ پارٹی امور اور فیصلہ سازی کے عمل میں کتنا موثر ہوں گے، یہ ایک کھلا سوال ہے۔ یہ قریب سے دیکھا جائے گا کہ آیا وہ اب بھی اپنے والد شہباز شریف کی جانب سے آگے بڑھائے گئے مفاہمتی بیان پر چلتے رہیں گے۔ نیب کی جانب سے گرفتار اہم سیاست دانوں کی نظربندی کا دور اعلیٰ عدالتوں کے ذریعہ دی گئی ضمانتوں سے پہلے مختلف رہا ہے۔

تازہ ترین