• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI سندھ کے ناراض ارکان کا گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ

PTI سندھ کے ناراض ارکان کا گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے ناراض رہنماؤں نے سیف اللہ ابڑو کوسینیٹ ٹکٹ دینے کے معاملے پراپنی توپوں کا رخ گورنرسندھ کی طرف موڑدیا ہے اورپارٹی قیادت سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے‘ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنا پارٹی کے خلاف سازش ہے جسے واپس لیا جائے ۔ناراض اراکین کا اجلاس جمعہ کوکراچی میں گل محمد رند کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں اللہ بخش انڑ ‘لیاقت جتوئی‘ سید ممتاز شاہ سمیت جتوئی گروپ کے دیگررہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سندھ میں پارٹی میں اختلافات اور ناراض رہنماؤں کے تحفظات سے متعلق پارٹی قیادت کو خط بھیجنے کی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں گورنر سندھ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔ناراض اراکین کےاعلامیےاورپارٹی قیادت کوارسال کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ خاطر خواہ نتائج اب تک نہیں دے سکے، وہ عمران خان کا منشور سندھ میں عام کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

تازہ ترین