آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جیل میں سانپ سے متعلق حلیم عادل کا پولیس افسران کو بیان

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے جیل میں سانپ سے متعلق کراچی پولیس کےافسران کو بیان دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈی ایس پی اور عملے کے سامنے سانپ کو مارا۔

حلیم عادل شیخ سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ نے بیان لیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کمرے کے ساتھ ہی باتھ روم کے باہر سانپ برآمد ہوا، میں نے پہلے چپل ڈھونڈی پھر سامنے چوکھٹ کی لکڑی کا ٹکڑا ملا، الماری سے گرنے والے برتنوں کا شور سن کر ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار آئے، جب ڈی ایس پی اور عملہ کمرے میں آیا تو سانپ زندہ تھا، میں نے ڈی ایس پی اور عملے کے سامنے سانپ کو مارا۔


حلیم عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی ایس پی کو کہا کہ اس کی ویڈیو، تصاویر اپنے افسران کو بھیجیں، باتھ روم کی چھت میں تین سے چار انچ کا سوراخ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جان کو لاحق خطرات سے افسران کو آگاہ کیا، افسران نے بتایا ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، کمرے کے باہر کوریڈور اور سیڑھیوں پر کوئی کیمرا نہیں تھا۔

حلیم عادل نے کہا کہ پولیس افسران کی اجازت سے گھر سے کھانا منگوانا شروع کیا، افسران نے کھانا چیک کروانے اور ایک سپاہی کو ساتھ کھلانے کی ہدایت کی، تین مقامات پر تلاشی کے بعد کھانا پہنچایا جاتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید