• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سوات کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے، ڈاکٹر امجدعلی

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے۔ 6 سوات میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ حسب روایت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے بھی اقربا پروری و سیاست سے بالاتر صرف اجتماعی ضروریات کو فوقیت دی جائے گی۔ یونین کونسل پارڑئی کیلئے بجلی فراہمی منصوبہ جبکہ گائوں گورتئی، گُجر آبادڈڈھرہ اور ناواگئی میں صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع کر کے حلقے کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائوسنگ نے حلقہ پی کے ۔6 سوات کے مختلف علاقوں کے وفود کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر ہائوسنگ کیساتھ ان کے عوامی دن کے توسط سے یونین کونسل پارڑئی، تحصیل بریکوٹ گاؤں گورتئی، گاؤں ناواگئی، گُجر آباد ڈڈھرہ، کوٹلئی اور زرہخیلہ شموزو سے آئے ہوئے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وفود نے صوبائی وزیر کو علاقائی و سماجی مسائل سمیت جاری ترقیاتی سکیموں اور اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے عوامی ضروریات اور علاقہ کیلئے ضروری اقدامات کروانے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین