اسلام آباد (جنگ نیوز) سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کل آنے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ نے جمعرات 25فروری کو آئین کے آرٹیکل 186کے تحت دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی فکسیشن سے وکلاء کو میسیج کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ صدارتی ریفرنس پر محفوظ کی گئی رائے اوپن کورٹ میں سنائی جائے گی۔