اسلام آباد( وقائع نگار)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے خطے کا امن متاثر کیا، پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا،امن کے حصول کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، پاکستانی قوم ہمیشہ امن کو تر جیح دیتی ہے، ہم پر جارحیت مسلط کی گئی تو اسکا منہ توڑ جواب دیں گے، 27 فروری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 27 فروری کو نپا تلا جواب دیا،ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے تھے صرف دنیا کو بتانا چاہتے تھے کہ ہندوستان نے اگر کوئی مس ایڈونچر کیا تو ہم اپنے دفاع کی ہمت اور صلاحیت رکھتے ہیں، امن متاثر کرنیوالے مسائل کو دونوں طرف حل کرنا ہو گا ،دانشمندانہ راستہ، گفت و شنید کا راستہ ہے۔