• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بُک کا اسمارٹ گلاسز متعارف کرانے پر غور، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تنقید

ٹیکنالوجی کمپنی فیس بُک Facial Recognition ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز متعارف کروانے پر غور کررہی ہے۔ 

ناقدین کی جانب سے متنازع ٹیکنالوجی سے جُڑے سکیورٹی خدشات خصوصاً خواتین کو ممکنہ طور پر لاحق ہونیوالے خطرات پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک میٹنگ میں نائب صدر Andrew Bosworth نے ملازمین کو بتایا کہ کمپنی اس حوالے سے یوزرز کے رازداری حقوق سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

فیس بُک سے منسلک اسمارٹ گلاسز پہننے والے یوزرز اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کی بنیاد پر سامنے والے شخص کو پہچان سکیں گے اور اس کی دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ Facial Recognition ٹیکنالوجی کو اس سے جڑے نقصانات اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے متنازع تصور کیا جاتا ہے۔


دوسری جانب کمپنی کو اس حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے خواتین کا تعاقب کرنیوالے افراد کو آزادانہ اختیار مل جائے گا کہ وہ ان کی ذاتی معلومات حاصل کر کے انہیں تنگ کرسکیں۔

تازہ ترین